January 14, 2025 2:50 PM

views 29

امریکہ میں لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کے پیش نظر 92 ہزار سے زیادہ افراد کو جگہ خالی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

مغربی امریکہ میں لاس اینجلس میں جنگلی آگ کی وجہ سے 92 ہزار سے زیادہ افراد کو فوری طور پر جگہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر 89 ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ پورے علاقے میں لگی آگ کی وجہ سے 25 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ دیگر افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاس اینجلس صو...

January 14, 2025 10:28 AM

views 23

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں ’مشن موسم‘ کا آغاز کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں ’مشن موسم‘ کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ملک کو ہر طرح کے موسم کا سامنا کرنے کیلئے تیار کرنا اور آب و ہوا کے تعلق سے اسمارٹ ملک بنانا ہے۔ جناب مودی بھارت منڈپم میں بھارتی موسمیات محکمے کے  150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے، اس کا آغاز کریں گے۔ وہ اس م...

January 14, 2025 10:27 AM

views 22

اڈیشہ، آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا، AB PM-JAY نافذ کرنے والی 34 ویں ریاست بن گئی ہے۔

اڈیشہ، آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا، AB PM-JAY نافذ کرنے والی 34 ویں ریاست بن گئی ہے۔ اس سلسلے میں کَل نئی دلّی میں قومی صحت اتھارٹی اور صحت و خاندانی بہبود کے محکمے، حکومت اڈیشہ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس اسکیم کے تحت ہر کنبے کو اسپتالوں میں علاج ومعالجہ کیلئے پانچ لاکھ روپے...

January 14, 2025 10:25 AM

views 21

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی NTA نے UGC-NET دسمبر 2024 امتحان ملتوی کیا

امتحانات منعقد کرانے والی قومی ایجنسی NTA نے UGC-NET دسمبر 2024 امتحان ملتوی کردیا ہے جو کہ کل ہونے والا تھا۔ NTA نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15جنوری کو پونگل، مکرسکرانتی اور دوسرے تہواروں کے مد نظر اسے ملتوی کرنے کے لیے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔...

January 14, 2025 10:24 AM

views 56

فصل کی کٹائی کا تہوار مکر سنکرانتی آج ملک کے مختلف حصوں میں منایا جا رہا ہے۔

فصل کی کٹائی کا تہوار مکر سنکرانتی آج ملک کے مختلف حصوں میں منایا جا رہا ہے۔ مکر سنکرانتی، موسم سرما کے ختم ہونے اور دنوں کے طویل ہونے کے آغاز کا اشارہ ہے۔ اس تہوار کو ملک کے مختلف حصوں میں الگ الگ ناموں سے جانا جاتا ہے۔ تملناڈو میں اسے پونگل، گجرات میں اُتراین، آسام میں بھوگالی بیہو اور مغربی بنگال...

January 14, 2025 10:23 AM

views 23

کیرالہ میں آج سَبری مالا ہِل شرائن میں Makaravilakku فیسٹول کیلئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں

کیرالہ میں آج سَبری مالا ہِل شرائن میں Makaravilakku فیسٹول کیلئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ کیرالہ پولیس نے Sannidhanam، Pampa اور Nilakkal میں پانچ ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ پولیس کے علاوہ آگ بجھانے والے اور بچاؤ کاری محکمے نیز NDRF کے اہلکاروں کو بھی ’مکر جیوتی‘ ...

January 14, 2025 10:22 AM

views 22

سری لنکا میں تمل برادری آج مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ تھائی پونگل منا رہی ہے

سری لنکا میں تمل برادری آج مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ تھائی پونگل منا رہی ہے۔ تمل مہینے تھائی پونگل کے آغاز پر منایا جانے والا فصل کی کٹائی کا یہ تہوار سوریہ بھگوان کو وقف ہے۔سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسا نائیکا نے اس موقع پر سبھی کو مبارکباد دی ہے اور سب کے روشن مستقبل کی دعا کی ہے۔

January 14, 2025 10:20 AM

views 25

پریاگ راج میں مہا کمبھ میں مکرسنکرانتی امرت اشنان کا سلسلہ جاری ہے

پریاگ راج میں مہا کمبھ میں مکرسنکرانتی امرت اشنان کا سلسلہ جاری ہے۔13 اکھاڑوں میں سے ہر اکھاڑے کو اُس کا مقررہ وقت اور ترتیب دی گئی ہے۔ مہانروانی پنچایتی اکھاڑہ آج صبح سویرے تریوینی سنگم پر پوِتر ڈپکی لگانے والا پہلا اکھاڑہ تھا۔ شری پنچایتی اکھاڑہ نرمل، امرتِ اشنان کرنے والا آخری اکھاڑہ ہوگا۔ اس عظی...

January 14, 2025 10:19 AM

views 19

مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت کا مذہبی اہمیت کے حامل شہروں میں شراب پر پابندی نافذ کرنے پر غور

مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت مذہبی اہمیت کے حامل شہروں میں شراب پر پابندی نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ معلومات وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ایک ویڈیو پیغام میں دی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت شراب سے متعلق پالیسی میں سدھار کرکے اِسے نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ...

January 14, 2025 10:13 AM

views 23

سنگاپور کے صدر آج سے بھارت کے پانچ روزہ دورے پر رہیں گے

سنگاپور کے صدر Tharman Shanmugaratnam آج سے بھارت کے پانچ روزہ دورے پر رہیں گے۔ وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور عہدیداران سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔ سنگاپور کے صدر کی حیثیت سے یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے تحت صدر Tharman، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ بات چیت کریں گے، ج...