January 21, 2025 2:40 PM

views 20

چھتیس گڑھ – اڈیشہ سرحد پر ماؤ نوازوں کے خلاف مشترکہ کارروائی میں 14 ماؤ نواز مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک ماؤ نواز پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا

  چھتیس گڑھ اور اڈیشہ سرحد پر پچھلی رات ایک بین ریاستی  مشترکہ کارروائی میں کم از کم 14 ماؤنواز مارے گئے۔ گولی باری میں مارے گئے 14 ماؤنوازوں میں وہ ماؤنواز بھی شامل ہے، جس پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔  ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ Kulharighat ریزرو جنگلاتی علاقے میں بڑی تعداد میں ماؤ نواز...

January 21, 2025 2:38 PM

views 24

مغربی بنگال سرکار نے RG Kar آبرو ریزی اور قتل کیس کے مجرم سنجے روئے کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہوئے، کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے

مغربی بنگال سرکار نے سنجے روئے کو عمرقید کی سزا سنائے جانے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اور اُسے سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے، کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ پچھلے سال اگست میں کولکاتہ کے R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال میں ایک خاتون جونیئر ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور قتل کیس میں سن...

January 21, 2025 2:35 PM

views 20

بی جےپی نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کے چناؤ منشور کا دوسرا حصہ جاری کردیا ہے۔ پارٹی نے مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے نوجوانوں کے واسطے 15 ہزار روپے کی مالی امداد اور ضرورتمند طلباء کیلئے KG  سے لے کر پوسٹ گریجویٹ تک مفت تعلیم کا وعدہ کیا ہے

BJP نے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے دلّی کے نوجوانوں کو 15 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے سنکلپ پتر کا دوسرا حصہ جاری کرتے ہوئے BJP کے سینئر لیڈر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ BJP سرکاری تعلیمی اداروں میں ضرورتمند طلبہ کے لیے KG سے PG تک مفت تعلیم فراہم کرے گی۔ جناب ٹ...

January 21, 2025 2:33 PM

views 26

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی ایگزیکیٹو احکامات پر دستخط کئے ہیں، جن میں عالمی صحت تنظیم اور آب و ہوا سے متعلق پیرس سمجھوتے سے امریکہ کے الگ ہونے کا معاملہ بھی شامل ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ریکارڈ تعداد میں ایگزیکیٹو احکامات پر دستخط کئے ہیں۔ بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے پُرجوش انداز سے اُن کا خیرمقدم کیا اور ٹرمپ نے کئی احکامات پر دستخط کئے۔ اِس کے علاوہ، بعد میں وہ وہائٹ ہاؤس سے بھی مزید احکا...

January 21, 2025 2:29 PM

views 20

کوالالمپور میں 19 سال سے کم عمر لڑکیوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ  کپ میں گروپ اے کے میچ میں موجودہ چیمپئن بھارت نے میزبان ملیشیا کو 10 وکٹ سے کراری شکست دی

کوالالمپورکےOval  اسٹیڈیم میں 19 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے ٹی ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں گروپ اے میں دفاعی چمپئن بھارت اور میزبان ملیشیا کے درمیان میچ میں بھارت نے ملیشیا کو دَس وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ملیشیا نے 14 اوور اور تین گیندوں میں 31 رَن بنائے،جبکہ بھارت نے یہ ہدف بغیر وکٹ کھوئ...

January 21, 2025 9:54 AM

views 21

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ آج چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران نائب صدر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی NIT  رائے پور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آئی آئی ٹی Bhilai، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ IIT  رائے پور کے طلبا کے ساتھ”بہتر بھارت کی تشکیل کے لیے نظر...

January 21, 2025 9:53 AM

views 18

اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکر وی اننت ناگیشورن نے کہا ہے کہ زراعت، مستقبل کا سیکٹر ہے

اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکر وی اننت ناگیشورن نے کہا ہے کہ زراعت، مستقبل کا سیکٹر ہے۔ نئی دلی میں EXIM Bank کے سالانہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے زراعت میں شامل اُن شعبوں کو آراضی مختص کیے جانے کی اہمیت پر زور دیا جو بہترین کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ناگیشورن نے آئی ٹی سے چلنے والی خدمات میں بھا...

January 21, 2025 9:52 AM

views 43

دلی اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی پرچے واپس لینے کے بعد اب 699 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں

  دلی اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد، 70 سیٹوں کے لیے کُل 699 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ کَل کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔ نئی دلی اسمبلی حلقے میں 23 امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ پٹیل نگر اور کستوربہ نگر سیٹوں پر پانچ امیدواروں کی سب سے کم تعداد ہے...

January 21, 2025 9:50 AM

views 25

خارجی امور کی وزارت اور اترپردیش حکومت کے سینئر اہلکاروں نے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ 2025 کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بیرونِ ممالک کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کا ایک اجلاس منعقد کیا

خارجی امور کی وزارت اور اترپردیش حکومت کے سینئر اہلکاروں نے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ 2025 کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بیرونِ ممالک کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کا ایک اجلاس منعقد کیا۔ اہلکاروں نے روحانیت، ثقافت اور تقریب کی اقتصادی اہمیت کے بارے میں بصیرت افروز معلومات معلوم کی۔ یہ پر...

January 21, 2025 9:49 AM

views 26

مدھیہ پردیش میں آکاشوانی انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان ہونے والی تکرار کو کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے

مدھیہ پردیش میں آکاشوانی انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان ہونے والی تکرار کو کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ آکاشوانی شہڈول جنگلی جانور جیسے ہاتھی، شیر اور چیتا کے آنے جانے کی اطلاع لوگوں کو دے رہا ہے جس سے ان کے درمیان ہونے والے حادثات کو روکا جاسکتا ہے۔ آکاشوانی شہڈول نے انوپ پور Umaria ا...