January 29, 2025 10:49 PM

views 13

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج میں مہاکنبھ میں سنگم گھاٹ پر پیش آئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج میں مہاکنبھ میں سنگم گھاٹ پر پیش آئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جناب آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تین رکنی عدالتی کمیشن پورے معاملے کی تحقیقات کرے گا اور ریاستی سرکار کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ انہوں نے حادثے کے مہلوکین ک...

January 29, 2025 10:48 PM

views 13

یومِ جمہوریہ پریڈ میں اترپردیش کی جھانکی نے بہترین جھانکی کا ایوارڈ، جبکہ بہترین مارچنگ دستے کا ایوارڈ جموں و کشمیر رائفلز کے دستے نے جیتا ہے۔

نئی دلّی کے کرتَویہ پتھ میں منعقدہ 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ پریڈ میں ”مہاکنبھ 2025 - سورنِم بھارت: وراثت اور وِکاس“ کے موضوع پر تیار کردہ اترپردیش کی جھانکی نے بہترین جھانکی کا ایوارڈ جیتا ہے، جبکہ ”لافانی احترام و تعظیم: تریپورہ میں 14 دیوتاؤں کی پوجا – کھَرچی پوجا“ کے موضوع پر مبنی تریپورہ کی جھان...

January 29, 2025 10:44 PM

views 14

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی کی شدید نکتہ چینی کی۔

BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی کی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی پر دلّی کے لوگوں سے جھوٹ بولنے اور فرضی وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دلّی کے حالات اور مسائل جوں کے توں ہیں۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی دونوں نے اپنی اپنی مدتِ کار میں دلّی کی ...

January 29, 2025 10:42 PM

views 16

مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن ایک فروری کو مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔

مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن ایک فروری کو مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ عام لوگوں کو توقع ہے کہ اس بجٹ میں مختلف شعبوں میں بہتری اور ترغیبات کو پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بجٹ معیشت کو فروغ دینے والا اور عوام کیلئے راحت فراہم کرنے والا ثابت ہوگا۔ مرکزی بجٹ سے قبل لوگوں کی توقعات اور امیدوں کو جاننے کیلئ...

January 29, 2025 10:40 PM

views 15

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے وزیر نے آج کہا کہ حکومت سال دو ہزار تیس تک پانچ سو گیگاواٹ بجلی اور توانائی پیدا کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے آج کہا کہ حکومت سال 2030 تک 500 گیگاواٹ بجلی اور توانائی پیدا کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ نئی دلّی میں تیسری بھارت توانائی منتقلی سَمِٹ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جوشی نے زور دے کر کہا کہ آنے والے برسوں میں توانائی کی مانگ دوگنی ہو جانے کا امکان ہے۔ توانا...

January 29, 2025 10:38 PM

views 14

حکومت نے چونتیس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات سے اہم معدنیات سے متعلق قومی مشن کو منظوری دی ہے۔

حکومت نے اہم معدنیات کے قومی مشن کو 34 ہزار کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ، ماحولیات کیلئے ساز گار ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کیلئے اہم معدنی وسائل کی خاطر لکچدار ویلیو چین تشکیل دینے کے مقصد سے لیا گیا۔ نئی دلّی میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی و...

January 29, 2025 10:37 PM

views 13

وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے، اسرو کو سو ویں لانچ پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے، اسرو کو 100 ویں لانچ پر مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ یہ ناقابل تسخیر سنگ میل، ملک کے سائنسدانوں اور انجینئروں کے نظریے، جذبے اور عزم کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پرائیویٹ شعبے کے جڑنے سے ملک کا خلائی سفر، نئی اون...

January 29, 2025 10:32 PM

views 13

زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے مرکزی سکریٹری نے کہا ہے کہ سال دو ہزار سینتالیس تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کی خاطر خصوصی روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔

زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے، DARE کے مرکزی سکریٹری ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے کہا ہے کہ سال 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے وزیر اعظم   نریند مودی کے نظریے کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کی خاطر خصوصی روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔ جناب پاٹھک آج حیدرآباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان...

January 29, 2025 10:29 PM

views 18

شطرنج میں، نیدرلینڈ میں عالمی چیمپئن ڈی گوکیش نو راؤنڈ کے بعد سرفہرست ہیں۔ دسواں راؤنڈ جاری ہے۔

ٹاٹا اسٹیل ماسٹرس ٹورنامنٹ کے 10 ویں راؤنڈ میں بھارت کے ڈی گوکیش اور نیدر لینڈس کے گرینڈ ماسٹر     Max Warmerdam کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ یہ میچ، نیدر لینڈس کے Wijk aan Zee میں کھیلا جا رہا ہے۔ عالمی شطرنج چمپئن شپ جیتنے کے بعد کے اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے گوکیش کو اِس کے بعد بھی چار مزید راؤنڈز ...

January 29, 2025 10:28 PM

views 10

سنگم گھاٹ پر تیس لوگوں کی موت، جبکہ ساٹھ افراد زخمی ہوئے؛ صدرِ جمہوریہ، وزیر اعظم اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے افسوسناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پریاگ راج میں مہاکنبھ کے سنگم گھاٹ پر آج ہونے والے افسوسناک واقعے میں کم سے کم 30 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ  60 دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کنبھ میلے کے DIG ویبھو کرشن نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ کل رات ایک اور دو بجے کے درمیان، اُس وقت پیش آیا، جب اکھاڑے کے راستے پر لوگوں کا...