January 30, 2025 10:42 AM

views 30

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو اُن کی 77 ویں برسی اور شہادت کے دن پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو اُن کی 77 ویں برسی اور شہادت کے دن پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر آج صبح نئی دلی میں گاندھی سمادھی راج گھاٹ پر سبھی مذہوں کا دعائیہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہر سال 30 جنوری کو ملک مہاتما گاندھی کی زندگی اور وراثت کو اعزاز دیا جاتا ہے جو آزادی کے لیے بھار...

January 30, 2025 10:38 AM

views 21

وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ملک کے لوگوں کو تحریک دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے ملک  کے سبھی شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات، اور...

January 30, 2025 10:37 AM

views 24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، کیوبا کے Guantanamo جزیرے میں واقع امریکی بحریہ کے اڈّے پر، 30 ہزار بستروں پر مشتمل مائیگرنٹ حراستی مرکز تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، کیوبا کے Guantanamo جزیرے میں واقع امریکی بحریہ کے اڈّے پر، 30 ہزار بستروں پر مشتمل مائیگرنٹ حراستی مرکز تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا مرکز، موجودہ اعلیٰ سکیورٹی جیل سے الگ ہوگا اور اس میں صدر ٹرمپ کے ذریعے بدترین مجرم قرار دیے گئے، غیر قانونی غیر ملکیوں کو ر...

January 30, 2025 10:36 AM

views 17

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل نئی دلّی کے تاریخی وِجے چوک پر 76 ویں یومِ جمہوریہ تقریبات کے اختتام کے لیے منعقدہ Beating Retreat تقریب کے دوران بہترین دھنیں بجانے والے سبھی بینڈس کی تعریف کی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل نئی دلّی کے تاریخی وِجے چوک پر 76 ویں یومِ جمہوریہ تقریبات کے اختتام کے لیے منعقدہ Beating Retreat تقریب کے دوران بہترین دھنیں بجانے والے سبھی بینڈس کی تعریف کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئین کے 75 سال پورے ہونے اور ایک پیڑ ماں کے نام کی تھیِم کے...

January 30, 2025 10:33 AM

views 10

ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں واقع تریپورہ میں ترقی کے نقطہئ نظر سے زبردست صلاحیت موجود ہے۔

ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں واقع تریپورہ میں ترقی کے نقطہئ نظر سے زبردست صلاحیت موجود ہے۔ ایک فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے مرکزی بجٹ 2025 کے تعلق سے تریپورہ کو متعدد اقدامات کی امید ہے، تاکہ ریاست کی ترقی کے انجن کو رفتار فراہم کی جا سکے۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے V/C - Kunal Shinde ...

January 30, 2025 9:52 AM

views 16

جموں و کشمیر میں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل Nalin Prabhat نے سکیورٹی فورسز سے باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا ہے۔

جموں و کشمیر میں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل Nalin Prabhat نے سکیورٹی فورسز سے باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا ہے۔ کٹھوعہ کے اپنے دورے کے دوران فوج، CRPF اور جموں کشمیر کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے سربراہ نے تمام سکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں ...

January 30, 2025 9:50 AM

views 48

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی قانون ساز Ro Khanna نے اعلان کیا ہے کہ ریبلیکن پارٹی کے اُن کے ساتھی بھارت سے متعلق دو فریقی امریکی کانگریس کمیٹی کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی قانون ساز Ro Khanna نے اعلان کیا ہے کہ ریبلیکن پارٹی کے اُن کے ساتھی بھارت سے متعلق دو فریقی امریکی کانگریس کمیٹی کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ وہ Mike Walz کی جگہ لیں گے، جو اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر بن گئے ہیں۔ بھارت سے متعلق یہ کمی...

January 30, 2025 9:45 AM

views 23

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد میں اگلے تین سے چار روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد میں اگلے تین سے چار روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہفتے کے روز تک اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ IMDنے کہا ہے کہ توقع ہے کہ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھا...

January 30, 2025 9:44 AM

views 38

مردوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں، کل شام برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں، تمل ناڈو ڈریگنز یو-پی رُدراس کے ساتھ دو دو گول کی برابری پر، میچ ختم کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

مردوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں، کل شام برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں، تمل ناڈو ڈریگنز یو-پی رُدراس کے ساتھ دو دو گول کی برابری پر، میچ ختم کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس میچ کے نتیجے کے بعد تمل ناڈو ڈریگنز سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ یو-پی رُدراس ٹورنامنٹ سے باہ...

January 30, 2025 9:43 AM

views 20

نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں جاری 2025 ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں بھارت کے Dommaraju Gukesh نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔

نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں جاری 2025 ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں بھارت کے Dommaraju Gukesh نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کل رات 10 ویں راؤنڈ میں نیدر لینڈس کے گرینڈ ماسٹر Max Warmerdam کو ہرا کر ماسٹرز زمرے میں اپنی سبقت کو برقرار رکھا۔ سب سے کم عمر کے عالمی شطرنج چمپئن بننے کے بعد گوک...