January 30, 2025 3:59 PM

views 14

پڈوچیری سرکار نے مہاتما گاندھی کو، اُن کی برسی پر آج اُن کے مجسمے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پڈوچیری سرکار نے مہاتما گاندھی کو، اُن کی برسی پر آج Beach روڈ پر واقع، اُن کے مجسمے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے-کیلاش ناتھن اور وزیر اعلیٰ این رنگاسامی نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر ہار پہنانے اور انہیں گلہائے عقیدت نذر کرنے میں عوام کی قیادت کی۔ پڈوچیری کے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر آ...

January 30, 2025 3:57 PM

views 13

اترپردیش حکومت نے پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ کے میلے کے حصے میں گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی میں چار فروری تک توسیع کردی ہے۔

اترپردیش حکومت نے پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ کے میلے کے حصے میں گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی میں 4 فروری تک توسیع کردی ہے۔ عقیدت مندوں کی سلامتی، بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے اور ٹریفک کے انتظام کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے پریاگ راج کے ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹن...

January 30, 2025 3:56 PM

views 18

آج مدھیہ پردیش میں جے کے سیمنٹ فیکٹری پلانٹ میں زیر تعمیر سیلنگ سلیب گرجانے کے سبب دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

آج مدھیہ پردیش کے پنّا ضلعے میں JK سیمنٹ فیکٹری پلانٹ میں زیر تعمیر سیلنگ سلیب گرجانے کے سبب دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق زخمی افراد کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں ملبے میں پھنسے ورکروں کو بچانے کیلئے کارروائی کررہی ہیں۔×

January 30, 2025 3:55 PM

views 24

امریکہ میں چونسٹھ مسافروں کو لے جاتا ہوا ایک طیارہ، امریکہ کے فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے، فضاء میں ہی ٹکرا گیا۔

امریکہ میں 64 مسافروں کو لے جاتا ہوا ایک طیارہ، امریکہ کے فوجی Black Hawk ہیلی کاپٹر سے، فضاء میں ہی ٹکرا گیا۔ مقامی خبروں کے مطابق، اِن میں سے 18 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ یہ حادثہ واشنگٹن ڈی سی کے باہر، ریگَن قومی ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا۔ وفاقی ہوا بازی انتظامیہ اور دفاعی افسران نے بتای...

January 30, 2025 3:53 PM

views 23

مردوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں تمل ناڈو ڈریگنس اور سورما ہاکی کلب میں سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

مردوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں تمل ناڈو Dragons اور Soorma ہاکی کلب سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ تمل ناڈو Dragons کا کَل پہلے سیمی فائنل میں شارچی راڑھ بنگال ٹائیگرس سے مقابلہ ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں Soorma ہاکی کلب کا مقابلہ حیدرآباد طوفان سے ہوگا۔×

January 30, 2025 3:51 PM

views 21

شطرنج میں بھارت کے گوکیش نے ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

شطرنج میں بھارت کے ڈوما راجو گوکیش نے نیدرلینڈس میں ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے کَل رات ماسٹرس زُمرے میں نیندرلینڈس کے گرینڈ ماسٹر Max Warmerdam کو دسویں راؤنڈ میں ہراکر اپنی سبقت برقرار رکھی ہے۔×

January 30, 2025 3:49 PM

views 25

سری لنکا میں مقامی اداروں کے انتخابات اپریل میں ہوں گے۔

سری لنکا میں مقامی اداروں کے انتخابات اپریل میں ہوں گے۔ کابینہ کے ترجمان ڈاکٹر Nalinda Jayatissa نے کَل نامہ نگاروں کو بتایا کہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اصل اپوزیشن پارٹیوں، یونائیٹڈ نیشنل پارٹی UNP اور Samagi Jana Balawegaya (SJB) نے آئندہ انتخابات ایک متحدہ محاذ کے طور پر لڑنے...

January 30, 2025 3:48 PM

views 19

جنوب ایشیائی آسٹریلیا میں حکام نےمغربی میلبرن میں جنگلاتی آگ کے لگاتار پھیلنے کی وجہ سے علاقے کو خالی کرنے کو کہا ہے۔

جنوب ایشیائی آسٹریلیا میں حکام نے، آبادیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی میلبرن میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے اپنے علاقوں کو خالی کردیں کیونکہ یہ آگ لگاتار پھیل رہی ہے۔ وکٹوریا کی ایمرجنسی خدمات نے آج Grampians نیشنل پارک کے جنوب مغربی کنارے کے قریب چار چھوٹے قصبوں کے باشندوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اِس بے...

January 30, 2025 3:45 PM

views 23

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ کے سبب جاری کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے یرغمال بنائے گئے افراد اور قیدیوں کو آج تیسرے مرحلے کے تحت ایک دوسرے کے حوالے کیا جائے گا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ کے سبب جاری کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے جنگ بندی معاہدے کے  ایک حصے کے تحت یرغمال بنائے گئے افراد اور قیدیوں کو آج تیسرے مرحلے کے تحت ایک دوسرے کے حوالے کیا جائے گا۔ تین اسرائیلی یرغمالوں سمیت جن کی شناخت وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کی ہے، تھائی لینڈ کے پانچ باش...

January 30, 2025 3:42 PM

views 20

تھائی لینڈ ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کل رات بینکاک میں بھارت کے کدامبی سری کانت، مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

تھائی لینڈ ماسٹرس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کل رات بینکاک میں بھارت کے کدامبی سری کانت، مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اسرائیل کے کھلاڑی Danil Dubovenko کو اکیس-تیرہ، اکیس- اٹھارہ سے ہرایا۔×