February 3, 2025 9:31 AM

views 35

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج بہار، اُڈیشہ، آسام، میگھالیہ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج بہار، اُڈیشہ، آسام، میگھالیہ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج راجستھان کے دوردراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران م...

February 2, 2025 9:37 PM

views 43

دلّی اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم کا اب محض ایک دن باقی رہ گیا ہے اور سیاسی رہنما، ووٹروں کو لبھانے کی آخری کوششوں میں سرگرم ہیں۔ ووٹنگ بدھ کو ہوگی

دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم اب اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے ختم ہونے میں محض ایک دن رہ گئے ہیں۔BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے رہنما اور سرکردہ شخصیتیں، ووٹروں کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہیں۔ یہ لوگ پورے شہر میں روڈ شو، گھر گھر جاکر مہم اور عوامی جلسوں کا ...

February 2, 2025 9:35 PM

views 12

اترپردیش سرکار نے، کَل تیسرے امرت سنان کے پیش نظر، پریاگ راج میں مہاکنبھ کے دوران حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا ہے

اترپردیش حکومت نے کل بسنت پنچمی کے موقع پر پریاگ راج میں امرت اسنان کے موقع پر عقیدتمندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو نقائص سے پوری طرح پاک انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نیم فوجی دستوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں...

February 2, 2025 9:31 PM

views 26

حکومت نے، سمندر میں دریافت اور اس کی صورتحال کا پتہ لگانے کی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے، Deep Ocean Mission کیلئے 2025-26 کے بجٹ میں 600 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں

بھارتی سائنسدانوں کو، سمندر میں زیر آب اسٹیشن ’سمدریان‘ میں رہ کر، سمندر کی گہرائی کی دریافت کرنے کے، بھارت کے مشن کیلئے، 600 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں، جس سے اِس مشن کی زبردست حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اِس مشن کا مقصد سمندر کی تہہ کی صورتحال کا پتہ لگانا اور 6 ہزار میٹر گہرے پانی میں دریافت کے مقصد س...

February 2, 2025 9:30 PM

views 30

بسنت پنچمی یا سرسوتی پوجا کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لوگ ذہانت اور علم کی دیوی ماں سرسوتی کی پوجا کرتے ہیں

بسنت پنچمی یا سرسوتی پوجا کا تہوار آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لوگ ذہانت اور علم کی دیوی ماں سرسوتی کی پوجا کرتے ہیں۔ یہ تہوار، قدرت کی خوبصورتی اور نئی شروعات کے جشن، موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بسنت پنچمی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل م...

February 2, 2025 9:27 PM

views 15

کونگو میں بھارتی سفارتخانے نے اپنے سبھی شہریوں کو، شہر میں M23 باغیوں کے پہنچنے کی خبروں کے پیش نظر، Bukavu سے، محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے

مشرقی جمہوریہ کانگو کے سب سے بڑے شہر گوما اور اُس کے مضافات میں ایک ہفتے میں روانڈا کے حمایت یافتہ M-23 باغیوں کے ساتھ لڑائی میں کم از کم 773 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے جاری تنازعہ میں اُس وقت اضافہ ہوگیا جب باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا۔ مرنے والوں کی یہ تعداد شروعاتی ان...

February 2, 2025 9:25 PM

views 13

راشٹرپتی بھون کا امرت اُدّیان آج سے 30 مارچ تک عوام کیلئے کھل گیا ہے

راشٹرپتی بھون کا امرت اُدّیان آج سے 30 مارچ تک عوام کیلئے کھل گیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل امرت اُدّیان کے سالانہ سرمائی ایڈیشن 2025 کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔ امرت اُدّیان کی پیر کو چھوڑ کر ہفتے کے چھ دن صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سیر کی جاسکتی ہے۔ یہ ادّیان 5 فروری کو دلّی اسمبلی انتخا...

February 2, 2025 9:23 PM

views 21

بھارت نے 19 سال سے کم عمر لڑکیوں کا ٹی-ٹوینٹی ICC عالمی کپ اپنے پاس برقرار رکھا ہے۔ اُس نے کوالالمپور میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے ہرایا

دفاعی چمپئن بھارت نے خواتین کا انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ جیت لیا ہے۔ ملیشیا کے کوالالمپور کے Bayuemas Oval میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ Gongadi Trisha کے 44 رن کی شاندار اننگز کی بدولت نِکی پرساد کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے 12 ویں اوور میں ہی 83 رن ...

February 2, 2025 9:22 PM

views 12

دہرہ دون میں قومی کھیلوں میں لڑکیوں کے 25 میٹر رائفل مقابلے میں آشی چوکسی نے قومی ریکارڈ قائم کیا ہے

ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی مدھیہ پردیش کی بھارتی نشانے باز آشی چوکسی نے آج دہرہ دون میں 38 ویں نیشنل گیمز میں خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری مقابلوں کا قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ چوکسی اب سونے کا تمغہ جیتنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ 22 سالہ چوکسی، جنہوں نے ہانگزاؤ ایشیائی کھیل 2023 میں 50 میٹ...

February 2, 2025 3:58 PM

views 35

دلی اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم اب جبکہ کل ختم ہونے والی ہے، سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈر ایک بعد ایک ریلیاں اور جلسے کررہے ہیں

دلی اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم اب جبکہ کل ختم ہونے والی ہے، سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈر ایک بعد ایک ریلیاں اور جلسے کررہے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہیں۔ وزیر اعظم اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی آج آر کے پورم علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں، ج...