February 6, 2025 2:55 PM

views 16

راجیہ سبھا میں صدر کے خطبے پر شکریئے کی تحریک پر, وزیراعظم نریندر مودی آج سہ پہر ایوان بالا میں جواب دیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر آج راجیہ سبھا میں جواب دیں گے۔ جناب مودی آج شام ایوانِ بالا میں جواب دیں گے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے یہ اطلاع دی۔ دو دن پہلے لوک سبھا نے صدر...

February 6, 2025 2:54 PM

views 8

ڈاکٹر ایس جے شنکر امریکہ سے واپس بھیجے جانے والے بھارتی شہریوں کے بارے میں راجیہ سبھا میں بیان دیں گے۔

امریکہ سے بھارتی شہریوں کو وطن واپس بھیجے جانے کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے بحث کے مطالبے پر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شور و غل جاری رہا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اِس معاملے پر راجیہ سبھا میں دوپہر دو بجے بیان دینے والے ہیں۔ لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے، جب ایوان کی کارروائی پھر شروع ہوئی...

February 6, 2025 2:52 PM

views 20

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں کَل رات مشتعل ہجوم نے بانگ بندھو میموریل میوزیم کو بلڈوزروں کے ذریعے ڈھا دیا۔

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں قانون نافذ کرنے والوں کی موجودگی میں کَل رات مشتعل ہجوم نے بانگ بندھو میموریل میوزیم کو بلڈوزروں کے ذریعے ڈھا دیا۔ Dhanmondi 32 میوزیم، بنگلہ دیش کے بانی صدر اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ تھی۔ احتجاج کر رہی بھیڑ نے پہلے میوزیم ...

February 6, 2025 10:23 AM

views 163

70 ارکان پر مشتمل دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کل شام پُر امن طور پر مکمل ہوئی۔ تقریباً 60 اعشاریہ چار دو فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

70 ارکان پر مشتمل دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کل شام پُر امن طور پر مکمل ہوئی۔ تقریباً 60 اعشاریہ چار دو فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی دلّی ضلعے میں سب سے زیادہ 66 اعشاریہ دو پانچ فیصد، جبکہ جنوب مشرقی دلّی میں سب سے کم 56 اعشاریہ ایک چھ فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ شاہدرا ضلعے میں 63 اعشا...

February 6, 2025 10:22 AM

views 16

وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ پورا شمال مشرقی خطہ، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ پورا شمال مشرقی خطہ، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ کَل ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تریپورہ سرکار میں دو ہزار 800 سے زیادہ تقرر ناموں کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ تریپورہ کی سرکار کسی تفریق، سفارش یا بدعن...

February 6, 2025 10:20 AM

views 11

پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں آج ’جَن جاتی سانسکرِتِک سماگم 2025 منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے 15 ہزار سے زیادہ قبائلی حصہ لیں گے۔

پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں آج ’جَن جاتی سانسکرِتِک سماگم 2025 منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے 15 ہزار سے زیادہ قبائلی حصہ لیں گے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اِس 6 روزہ تقریب کے دوران ہر کوئی قبائلیوں کی تہذیب اور روایات کے تحفظ کا عہد کرے گا۔ بِرسا منڈا کے 150 ویں یومِ پیدائش کے سال 202...

February 6, 2025 10:18 AM

views 18

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کَل نئی دلّی میں OpenAI کے CEO، سیم Altman سے ملاقات کی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کَل نئی دلّی میں OpenAI کے CEO، سیم Altman سے ملاقات کی۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اُنھیں ٹکنالوجی کو جمہوری طرز پر ڈھالنے میں رہنمائی کی ہے اور جناب Altman نے وزیر اعظم کے نظریے کی ستائش کی ہے۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ انھوں نے OpenAI ک...

February 6, 2025 10:17 AM

views 33

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل نئی دلّی میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے سکریٹری جنرل     Nurlan Yermekbayev کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے اُنہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل نئی دلّی میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے سکریٹری جنرل     Nurlan Yermekbayev کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے اُنہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کے کام اور ایک محفوظ SCO ب...

February 6, 2025 10:10 AM

views 12

یونان کے وزیر خارجہ George Gerapetritis بھارت کے 4 روزہ دورے پر کل نئی دلّی پہنچے۔

یونان کے وزیر خارجہ George Gerapetritis بھارت کے 4 روزہ دورے پر کل نئی دلّی پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران جناب Gerapetritis، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اُن کے اس دورے سے بھارت اور یونان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجِک شراکت دار...

February 6, 2025 10:07 AM

views 27

فرانس کی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں بدھ کے روز عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی، جس کے بعد 2025 کے بجٹ کو اپنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

فرانس کی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں بدھ کے روز عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی، جس کے بعد 2025 کے بجٹ کو اپنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اِس سے پہلے وزیراعظم Francois Bayrou نے خصوصی آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قانون سازوں کے ووٹ کے بغیر بجٹ بل کی منظوری کا راستہ اپنایا، جس کے نتیجے میں عدم اع...