February 7, 2025 9:59 AM

views 19

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی میں متوسط طبقے کے کردار کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اُن کی اُمنگیں ملک کی ترقی کو نئی جہت دے رہی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی میں متوسط طبقے کے کردار کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اُن کی اُمنگیں ملک کی ترقی کو نئی جہت دے رہی ہیں۔ کل راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے سلسلے میں بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے متوسط طبقے کے ہاتھوں میں زیادہ رقم دے کر اُنہیں بااختیار...

February 7, 2025 9:57 AM

views 15

بھارت کا ریزرو بینک، RBI آج اپنی اقتصادی پالیسی کمیٹی، MPC میٹنگ کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔

بھارت کا ریزرو بینک، RBI آج اپنی اقتصادی پالیسی کمیٹی، MPC میٹنگ کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد سود کی شرحوں میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کی متوقع کٹوتی کی قیاس آرائیوں کے دوران یہ پیش رفت ہورہی ہے۔ پہلی MPC میٹنگ کی صدارت کرنے والے RBI کے نئے گورنر سنجے ملہوترہ، آج صبح 6 ...

February 7, 2025 9:56 AM

views 17

ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم، EPFO نے مالی سال 2024-25 کے دوران پانچ کروڑ سے زیادہ دعوؤں کو نمٹاتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم، EPFO نے مالی سال 2024-25 کے دوران پانچ کروڑ سے زیادہ دعوؤں کو نمٹاتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کل یہ اعلان کیا۔ جناب مانڈویا کے مطابق یہ گزشتہ سال نمٹائے گئے چار کروڑ 45 لاکھ دعوؤں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ جناب مانڈویا...

February 7, 2025 9:55 AM

views 41

دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی کل ہونے والی گنتی کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی کل ہونے والی گنتی کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دلّی کی چیف انتخابی افسر       R Alice Waz نے کل کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے عمل کو ہموار اور منصفانہ بنانے کیلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ EVMs کو کمیشن اور پولیس حکام کی مسلسل نگرانی میں اسٹرانگ رومز میں ...

February 7, 2025 9:52 AM

views 22

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع  Pete Hegseth نے برّی، فضائی، بحری اور خلا سمیت مختلف شعبوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع  Pete Hegseth نے برّی، فضائی، بحری اور خلا سمیت مختلف شعبوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ فون پر بات چیت کے دوران جناب راجناتھ سنگھ نے امریکی وزیر دفاع کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر جناب Hegseth کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنم...

February 7, 2025 9:50 AM

views 42

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں امریکہ سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے معاملے پر ایک بیان دیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں امریکہ سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے معاملے پر ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا عمل عام طور پر بین الاقوامی تعلقات کے اعتبار سے اصولی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی موبلیٹی کو بڑھانے ک...

February 7, 2025 9:49 AM

views 23

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور یونان کے وزیر خارجہ George Gerapetritis نے کل نئی دلّی میں دوطرفہ میٹنگ کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور یونان کے وزیر خارجہ George Gerapetritis نے کل نئی دلّی میں دوطرفہ میٹنگ کی۔ دونوں لیڈروں نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت-یونان شراکت داری کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کہا کہ بھارت یونان کے ساتھ ...

February 7, 2025 9:47 AM

views 20

بھارت نے، شر پسندوں کی جانب سے بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمن کی رہائش گاہ پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

بھارت نے، شر پسندوں کی جانب سے بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمن کی رہائش گاہ پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ شیخ مجیب الرحمن جبر اور قبضہ کرنے والی قوتوں کے خلاف بنگلہ دیش کے عوام کی دلیرانا مزاحمت کی ایک علامت ہیں۔ انہوں نے مزید ک...

February 7, 2025 9:46 AM

views 14

پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں ایک ڈیجیٹل نمائش لگائی گئی ہے، تاکہ ملک میں فوجداری کے تین نئے قوانین کے بارے میں عوام کو بیدار کیا جا سکے۔

پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں ایک ڈیجیٹل نمائش لگائی گئی ہے، تاکہ ملک میں فوجداری کے تین نئے قوانین کے بارے میں عوام کو بیدار کیا جا سکے۔ اِن قوانین میں بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرِک سرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیے ادھینیم شامل ہیں۔ اِن نئے قوانین کو پچھلے سال پہلی جولائی کو پورے ملک میں نافذ...

February 7, 2025 9:45 AM

views 20

مہاکنبھ کی روحانیت کشش سے متاثر ہوکر پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 68 عقیدت مند کل پریاگ راج پہنچے اور سنگم میں پوتر ڈبکی لگائی۔

مہاکنبھ کی روحانیت کشش سے متاثر ہوکر پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 68 عقیدت مند کل پریاگ راج پہنچے اور سنگم میں پوتر ڈبکی لگائی۔ اترپردیش کے محکمہ اطلاعات کے مطابق عقیدت مندوں نے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر پوتر رسومات انجام دیں اور اپنے آب واجداد کیلئے پرارتھنا کی۔×