ڈاؤن لوڈ کریں موبائل ایپ
ایشیاء کپ کرکٹ میں دبئی میں آج شام بھارت، میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا
کرکٹ میں ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رن سے ہرایا۔ ٹیم انڈیا آج سے دبئی میں میزبان UAE کے خلاف اپنی کارکردگی کا آغاز کرے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے نیپال کے تازہ حالات و واقعات پر بات چیت کے لیے، سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ انڈین ایئر لائنس نے کاٹھمنڈو جانے والی پروازوں کو منسوخ کیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین سے کہا ہے کہ وہ روس سے تیل خریدنے کی بنا پر بھارت سمیت مختلف ملکوں پر 100 فیصد محصول عائد کرے
نومنتخبہ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے، ملک کے دوسرے سب سے بڑے آئینی عہدے پر اپنے انتخاب کو وطن پرستانہ نظریے کی جیت قرار دیا۔ انھوں نے بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کی جانب کام کرنے کا عزم کیا۔
اسرو نے کہا ہے کہ بھارت نے خلائی دریافت میں نئے بڑے عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں اور وہ آئندہ برسوں میں آٹھ سے دس ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
نیپال کی فوج نے بڑھتے ہوئے انتشار کے تناظر میں امتناعی احکامات کا اعلان کیا ہے اور پورے ملک میں کرفیو نافذ کردیا ہے
سرکار نے بھارتی شہریوں کو یہ صلاح دی ہے کہ وہ نیپال میں صورتحال میں استحکام آنے تک وہاں کا سفر کرنے سے گریز کریں
اسرائیلی فوج نے قطر کی راجدھانی دوحہ میں حماس کے چوٹی کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی ایک کوشش کی تصدیق کی ہے۔
آسام سرکار نے 1950 کے Expulsion Act کے تحت غیر قانونی تارِکین وطن کو باہر نکالنے کیلئے متعلقہ SOP کو منظوری دے دی ہے
اترپردیش سرکار نے نیپال میں بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں نیپال کی سرحد سے متصل سبھی ضلعوں میں دن رات سخت چوکسی برتنے کا اعلان کیا ہے
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ہماچل پردیش کے سیلاب، مٹّی کے تودے کھسکنے اور شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔
رازداری کی پالیسی | کاپی رائٹ © 2025 نیوز آن ایئر۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں
آخری تازہ کاری: 10th Sep 2025 | زائرین: 1480625