ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

Thanh Tam Pagoda میں ایک لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے بھگوان بدھ کے مقدس باقیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Thanh Tam Pagoda میں ایک لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے بھگوان بدھ کے مقدس باقیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ باقیات مرکزی وزیر کرن رجیجو اور آندھراپردیش کے وزیر Kandula Durgesh کی قیادت میں ایک سرکاری وفد کے ذریعے بھارت سے لائے گئے تھے۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ سینئر راہب اور حکام بھی موجود تھے۔

مقدس باقیات Vesak تقریبات کے اقوام متحدہ کے دن کے حصے کے طور پر اس ماہ کی 21 تاریخ تک ویتنام میں رہیں گے۔ Vesak 2025 کا اقوام متحدہ کا دن اس ماہ کی 6 سے 8 تاریخ تک منایا جائے گا۔ اس کا موضوع ہے: ”انسانی عظمت کے لیے اتحاد اور شمولیت“ دنیا میں امن کے لیے بدھسٹ کی بصیرت اور پائیدار ترقی۔ ]

اِن تقریبات کے بعد مقدس باقیات Ba Den Mountain Tourist Area (Tay Ninh)، Quan Su Pagoda (Hanoi) اور Tam Chuc Pagoda (Ha Nam) سمیت اہم بودھ مقام کے لیے لے جائے جائیں گے۔ اس سے بھارت اور ویتنام کے درمیان روحانی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ایک بیان میں ثقافت کی وزارت نے کہا ہے کہ بھگوان بدھ کی Skull Bone کا ایک حصہ سمیت مقدس باقیات کو بھارت نیپال سرحد کے نزدیک Kapilvastu میں برطانوی ماہرِ آثارِ قدیمہ Williamo Claxton Peppe کی جانب سے 1898 میں کھدائی کے دوران نکالے گئے تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں