May 10, 2025 9:50 AM
19
بھارت اور نیوزی لینڈ نے نئی دلی میں آزادانہ تجارت کے سمجھوتے کے لیے پہلے دور کے مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے ہیں۔
دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی اہم کوشش کے تحت بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے، FTA مذاکرات کا پہلا دور کل نئی دلّی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے کہا ہے کہ پہلے دور کے مذاکرات کے بعد دونوں ساجھے داروں کے درمیان ورچوئل طریقے سے بات چیت ہوئی، جس سے بالمشافہ میٹنگ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ آزادنہ تجارتی معاہدے کے سبھی شعبوں میں تعمیری بات چیت ہوئی، جن میں اشیاء اور خدمات، تجارت میں آسانی اور باہمی فائدے کے شعبوں میں ا...