Elon Musk کے SpaceX نے آج صبح اپنے بڑے راکٹ Starship کو تیسری آزمائش کیلئے چھوڑا لیکن اڑان کے کچھ ہی منٹ بعد تیسرا تجربہ بھی پہلے دو تجربات کی طرح ناکام ہوگیا۔ راکٹ میں ایک بڑی خرابی آگئی اور یہ پھٹ پڑا۔ کمپنی کے بانی Elon Musk نے ایندھن کے رساؤ کو اِس کا سبب بتایا ہے۔ یہ لگاتار تیسرا موقع ہے کہ جب Starship پرواز کو آزمائش کے دوران خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کمپنی کی گذشتہ دو آزمائشی پروازیں ایئرکرافٹ کے تباہ ہونے سے ناکام ہوگئی تھیں۔ آج کا تجربہ Starship کی نویں آزمائشی پرواز تھی اور یہ سابقہ دو کوششوں کے مقابلے آگے بڑھتے ہوئے، کامیابی کے ساتھ مدار تک پہنچ گیا تھا۔
البتہ خلائی راکٹ کا Payload حصہ نہ کھلنے کی وجہ سے Starlink کے سیٹلائٹس، اِس سے باہر نہیں نکل سکے۔ مشن شروع ہونے کے تقریباً 30 منٹ بعد SpaceX نے ایندھن کے ٹینک میں رساؤ ہونے کی تصدیق کی۔ پہلے مرحلے کا سُپر ہیوی بوسٹر پھٹ پڑا۔ SpaceX نے کہا ہے کہ کمپنی ڈیٹا کا جائزہ لیتی رہے گی اور اگلی آزمائشی پرواز پر کام کرے گی۔x