ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

NCP کے سبھی ساتوں اسمبلی اراکین نے، ناگالینڈ میں حکمراں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ناگالینڈ میں، ایک بڑی سیاسی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سبھی ساتوں اسمبلی اراکین نے حکمراں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی NDPP میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس سے 60 رکنی ریاستی اسمبلی میں NDPP کے ممبروں کی تعداد بڑھ 32 ہو گئی ہے۔

اسپیکر Sharingain Longkumer نے کہا ہے کہ ساتوں اسمبلی ممبران خود پیش ہوئے اور انہوں نے باقاعدہ اپنے مکتوب پیش کیے، جس میں انہوں نے NDPP کے ساتھ ضم ہونے کے اپنے فیصلے کا ذکر کیا تھا۔ اسپیکر نے کہا کہ اُن ممبروں کی طرف سے NDPP میں شامل ہونے کے سلسلے میں تمام آئینی تقاضے اور دیگر ضابطے پورے کیے گئے ہیں۔

VC Asonou

اجیت پوار کی NCP کو ایک بڑا جھٹکا یہ لگا ہے کہ ناگالینڈ میں NCP کے سبھی ساتوں اسمبلی ارکان نے ہفتے کو حکمراں NDPP میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس سے وزیر اعلیٰ Neiphiu Rio کی پارٹی کو 60 رکنی ریاستی اسمبلی میں قطعی اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور اُن کے ممبروں کی تعداد بڑھ کر 25 سے 32 ہو گئی ہے۔ اسپیکر نے اُن کے شامل ہونے کو منظوری دے دی ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ یہ پوری طرح آئینی طریقے سے ہوا ہے اور اسے 31 مئی سے مانا جائے گا۔

NDPP کے لیڈر اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب Kenye نے بتایا کہ اس اقدام سے وزیر اعلیٰ   Neiphiu Rio کی قیادت مضبوط ہوگی اور ایک ریاست پر مرکوز پارٹی کے ساتھ اسمبلی ممبروں کے ساتھ اتحاد کو تقویت ملے گی، جو مقامی مسائل کو حل کرنے میں بہتر رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں