منی پور حکومت نے، گھاٹی کے پانچ ضلعوں کے علاقائی دائرہئ اختیار میں، VSAT اور VPN سمیت انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات کو پانچ دنوں کے لیے معطل کرنے کا حکم دیا ہے، جس کا نفاذ گزشتہ رات گیارہ بج کر 45 منٹ سے ہوگیا ہے۔ ان ضلعوں میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، Thoubal، بشنوپور اور Kakching ضلعے شامل ہیں۔
Commissioner-cum-Secretary (Home)، این اشوک کمار کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ امن و قانون کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر، بالخصوص امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، Thoubal، Kakching اور بشنوپور میں جو حالات ہیں، سماج مخالف عناصر کی جانب سے عوام میں اشتعال انگیزی پھیلانے کی غرض سے تصویروں، نفرت آمیز تقریروں اور اسی نوعیت کے ویڈیو پیغامات کو نشر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کا خدشہ ہے، جس سے ریاست کی امن و قانون کی صورتحال پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
اس حکم کے بعد، Meitei گروپ Arambai Tenggol کے رہنما کی گرفتاری کے تناظر میں امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ ضلعوں میں مظاہرے ہوئے۔