الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے، فائدے کی راست منتقلی DBT کے اقدام کی وجہ سے، پیسے کے ضیاع کو کم کرکے، تین لاکھ 48 ہزار کروڑ روپے بچائے گئے ہیں۔
”بھارت کے DBT نظام کا مقداری جائزہ“ کے عنوان سے ایک پالیسی پیپر کا ذکر کرتے ہوئے جناب ویشنو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ فلاحی مقصد سے کی جانے والی دستیابی کے طریقہئ کار کے تحت، مستفیدین کی تعداد میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے۔
اِس پالیسی پیپر کے مطابق ملک کے DBT نظام کے تحت، جس پر2013 میں عمل درآمد شروع کیا گیا تھا، شفافیت میں اضافہ کرکے، رقوم کے ضیاع پر قابو پاکر فلاح کے مقصد سے کی جانے والی دستیابی کی، نئے سرے سے تشکیل کی ہے۔
پالیسی سے متعلق اس دستاویز میں 2009 سے 2024 تک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ہے تاکہ بجٹ میں مختص کی جانے والی رقوم کے صحیح استعمال، سبسڈی کو معقول بنائے جانے اور سماجی نتائج پر، DBT کے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔x