بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اِس مانسون سیزن کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔ IMD کے مطابق اِس سال مانسون کی آمد معومل سے پہلے ہو گئی ہے۔ اِس کے علاوہ محکمے نے شمال مغربی بھارت کے حصوں اور وسطیٰ اور مشرقی بھارت کے ملحقہ علاقوں میں اگلے مہینے معمول سے کم گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
IMD نے ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آج کہیں کہیں زیادہ سے بہت زیادہ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔x