ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 2, 2025 9:43 AM

printer

EPFO نے مزید پندرہ بینکوں کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے، اس طرح ادائیگی کے نظام کو توسیع حاصل ہوئی ہے۔

ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کی تنظیم EPFO نے مزید 15 بینکوں کو اپنی فہرست میں شامل کرکے، مرکزیت پر مبنی اپنے کثیر ملکی وصولیابی نظام کی توسیع کی ہے۔ اب فہرست میں اِن بینکوں کی کُل تعداد 32 ہوگئی ہے۔
EPFO نے اِس سلسلے میں سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں کے بینکوں کے ساتھ یہ معاہدے، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں کَل نئی دلّی میں کیے۔
جن 15 بینکوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اب وہ سالانہ وصولیابی میں تقریباً 12 ہزار کروڑ روپے کی، راست ادائیگی کرسکیں گے اور اُن ملازمین تک براہ راست، رسائی حاصل کرسکیں گے، جن کے کھاتے اِن بینکوں میں ہیں۔
ڈاکٹر مانڈویا نے اِس موقع پر کہاکہ ایک نئے بھارت کی طرف ملک کی پیش رفت کو EPFO جیسے اداروں کی جانب سے خاطر خواہ مدد مل رہی ہے۔ یہ ادارے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں