ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 3:36 PM

printer

DRDO کی مہاراشٹر کے شہر احمدنگر میں تحقیق اور ترقی کے ادارے نے 9 طرح کے دفاعی نظام کی ٹیکنالوجیاں، 10 بھارتی صنعتوں کو منتقل کی ہیں۔

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم DRDO کی مہاراشٹر کے شہر احمدنگر میں گاڑیوں سے متعلق تحقیق اور ترقی کے ادارے نے 9 طرح کے دفاعی نظام کی ٹیکنالوجیاں، 10 بھارتی صنعتوں کو منتقل کی ہیں۔ اِن میں کیمیاوی، جراثیمی، ریڈیو لاجیکل، نیوکلیائی، ٹوہ لینے والی گاڑی، Mounted Gun نظام، دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں استعمال ہونے والی گاڑی اور فسادات پر کنٹرول کرنے والی Vajra گاڑی شامل ہیں۔ منتقلی کی اِس تقریب میں DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کامت نے DRDO اور متعلقہ صنعت کو، آپریشن سندور کے دوران، ملک ہی میں تیار کئے گئے نظام کی غیرمعمولی کارکردگی پر سراہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں