دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO نے مقامی طور پر تیار کئے گئے طویل دوری کے گلائیڈ بم، گورو کی کامیاب آزمائش مکمل کی۔ اِس کا تجربہ Su-30 MKI طیارے سے کیا گیا۔ اس تجربے سے تقریباََ 100 کلومیٹر کی دوری تک کے ٹھکانوں پر صحیح نشانہ لگانے سے ہتھیار کی صلاحیت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ یہ بھارت کے اسلحہ خانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
گورو، ایک، ہزار کلوگرام گلائیڈ بم ہے، جِسے تحقیقی مرکز امارت RCI، اسلحہ جات کی تحقیق اور ترقی کے ادارے ARDE اور مربوط ٹیسٹ رینج ITR نے چاندی پور میں تیار کیا ہے۔ DRDO اور بھارتی فضائیہ IAF کے سینئر اہلکار آزمائش کے دوران موجود تھے جنہوں نے سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گورو کی کامیابی کیلئے DRDO، IAF اور صنعتی شراکتداروں کے رول کی ستائش کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ جدید ہتھیار مسلح افواج کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔
DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی کامیاب آزمائش کیلئے ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور گھریلوں دفاعی اختراع میں اِسے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔