ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 9:29 AM

printer

DRDO نے دفاعی سازو سامان کی تیاری کے ٹھکانے کو توسیع دینے کے مقصد سے، 9 دفاعی ٹیکنالوجیز، 10 بھارتی کمپنیوں کو منتقل کردی ہیں

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم DRDO کی مہاراشٹر کے شہر احمدنگر میں گاڑیوں سے متعلق تحقیق اور ترقی کے ادارے VRDE نے 9 طرح کے دفاعی نظام کو، 10 بھارتی صنعتوں کے حوالے کردیا ہے۔ اِس نظام میں کیمیاوی، حیاتیاتی، ریڈیو لاجیکل، نیوکلیائی، Recce گاڑی، Mounted Gun نظام، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والی گاڑی اور فسادات پر قابو پانے والی Vajra-Riot کنٹرول گاڑی شامل ہے۔ منتقلی کی اِس تقریب میں DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر کامت نے DRDO اور متعلقہ صنعت کو، آپریشن سندور کے دوران، ملک ہی میں تیار کئے گئے نظام کی غیرمعمولی کارکردگی پر سراہا۔

VRDE نے، پُنے کی COEP ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں جس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجیز کے میدان میں اشتراک کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں