ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

DGCA نے تحفظ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے انکشاف کے بعد ترکیے ائیر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحفظ سے متعلق اصولوں کی پاسداری کو یقی بنائے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے ترکیہ ایئرلائنس کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہری ہوا بازی کے بین الاقوامی معیارات سے متعلق کنونشن پر پوری طرح تعمیل کو یقینی بنائے۔ اُس نے شہری ہوا بازی کے ضابطوں کے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے ساتھ ساتھ مناسب طور طریقوں کی سفارش کی ہے۔ یہ ہدایت DGCA کی جانب سے کئے گئے معائنہ کے بعد دی گئی ہے جس میں اُس نے Marshaller کی اہلیت، طیارے کے رکھ رکھاؤ اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سمجھوتے کے علاوہ سامان کو خطرناک طریقے سے سنبھالنے میں مناسب طریقہئ کار اختیار کرنے میں کمی پائی گئی۔ یہ معائنہ اس وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر تحفظ کے ضابطوں پر تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں