CBI نے دلی، ہریانہ اور اترپردیش میں 19 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں اور چھ کارندوں کو گرفتار کیا ہے اور دو غیرقانونی کال سینٹرز کو ختم کیا ہے، جو مختلف ملکوں میں ٹیک سے متعلق گھپلے میں ملوث تھے۔ یہ سینٹر جاپانی شہریوں کو نشانہ بنارہے تھے۔ اس گھپلے کے تحت مائیکرو سافٹ سپورٹ نظام کا حصہ بتاکر لوگوں کو دھوکے سے یہ یقینی دلانے پر مجبور کیا جاتا تھا کہ اُن کے آلات میں کچھ ہیراپھیری کی گئی اور انھیں ڈرا دھمکا کر فرضی کھاتوں میں رقم منتقل کرائی جاتی تھی۔
CBI نے جاپان کی قومی پولیس ایجنسی اور مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے ساتھ ملک کر کام کیا تاکہ اس طرح کا گھپلہ کرنے والے سازش کرنے والوں کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کے آپریشنل ڈھانچے کا پتہ لگایا جاسکے۔ جو خاطر خواہ ڈیجیٹل اور فزیکل ثبوت ضبط کئے گئے ہیں، ان سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بڑے پیمانے پر ان سرگرمیوں کے دوران جدید سوشل انجینئرنگ تکنیک کا استعمال ہورہا تھا۔