BJP نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر، کانگریس کی طرف سے ایک تصویر شیئر کیے جانے پر سخت ردِّعمل ظاہر کیا ہے، جس میں وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کی گئی تھی۔
نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان گورو بھاٹیہ نے الزام لگایا کہ کانگریس، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کے اِن حالات میں، اِس طرح کی پوسٹ کے ذریعے، ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جناب بھاٹیہ نے الزام لگایا کہ کانگریس، پاکستان کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ اُس کے ساتھ ہے۔
اُمور داخلہ کے وزیرمملکت بَندی سنجے کمار نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کی پوسٹ میں جس میں وزیراعظم کو قابل اعتراض تصویر کے ساتھ دکھایا گیاہے اور جس میں Caption کے طور پر ”غائب“ لکھا گیا ہے، انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ جب بھارت ماتم کُناں ہے، تو کانگریس مذاق اُڑا رہی ہے۔x