ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 3:20 PM

printer

BJP صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی زیر قیادت حکومت نے کارکردگی کی سیاست اور حالات کے تقاضے کے مطابق سرکار فراہم کرکے سیاسی کلچر کو بدل دیا ہے۔

BJP کے صدر جگت پرکاش نڈّا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی زیر قیادت سرکار نے کارکردگی کی سیاست لاکر اور ذمہ دار اور صورتحال کے عین مطابق کام کرنے والی سرکار دے کر ملک کے سیاسی کلچر کو بدل دیا ہے۔ مودی سرکار کے گیارہ سال مکمل ہونے کے سلسلے میں نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ سرکار نے ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل کر ایک نیا پیمانہ طے کیا ہے۔

جناب نڈّا نے مرکز کی NDA سرکار کو جرأت مندانہ فیصلے کرنے والی ایک مؤثر سرکار قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ عوام کی قیادت والی سرکار ہے اور اِس نے شفافیت کا نیا معیار طے کیا ہے۔ BJP صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ گیارہ سال میں مودی سرکار نے وکست بھارت کی بنیاد رکھی ہے۔ جناب نڈّا نے الزام لگایا کہ 2014 سے قبل سابقہ سرکار بدعنوانی میں ملوث تھی اور منفی سوچ کا ماحول تھا۔ انھوں نے کہا کہ 2014 کے بعد اس میں تبدیلی آئی اور ملک میں پرامیدی کا جذبہ دیکھا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں