دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولی اور ٹھوس موقف کا پیغام لے کر، جو 7 کثیر جماعتی وفود مختلف ملکوں کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، اُن میں سے 3 وفود اپنے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔ وفد کے ارکان نے اپنے دورے میں بین الاقوامی رابطے کے اپنے پروگرام کے تحت غیر ملکی رہنماؤں، سرکردہ عہدیداروں، بااثر دانشور افراد، میڈیا اور بھارت نژاد افراد سے ملاقات کی۔
JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا کی سربراہی میں وفد سنگاپور، جاپان، جنوبی کوریا، ملیشیاء اور انڈونیشیا کے اپنے کامیاب دورے کے بعد بھارت واپس آگیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب سنجے جھا نے کہا کہ کُل جماعتی وفد بھیجنے کے پیچھے پیغام یہ تھا کہ پورا ملک دہشت گردی کے معاملے پر متحد ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفد نے مالی امور سے متعلق ایکشن ٹاسک فورس FATF کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کیے جانے پر زور دیا۔
اِدھر NCP شرد پوار گروپ کی ممبر پارلیمنٹ Supriya Sule کی قیادت میں کثیر جماعتی وفد نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر Abdelatty اور عرب ملکوں کی لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابولغیث سے ملاقات کی۔
مصر کے سابق وزیر خارجہ Nabil Fahmy کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کی گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفد نے مصر کے ممتاز دانشوروں، میڈیا رہنماؤں اور رائے عامہ ہموار کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔
وفد کے ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے بھارت کے اصولی موقف اور اجتماعی عزم کا اعادہ کیا اور مصر کی جانب سے لگاتار حمایت کا خیر مقدم کیا۔
محترمہ سُپریا سُولے نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن پاکستان کا رویہ تکلیف دہ تجربہ رہا ہے۔
اِدھر BJP کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں پارلیمانی وفد بیلجیم کے شہر برسلز میں یوروپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کے دورے پر ہے۔ یوروپی یونین اور بیلجیم کے حکام کے ساتھ بات چیت میں سرحد پار کی دہشت گردی اور پہلگام میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے سمیت دہشت گردی کی لعنت پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اِدھر کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی والا کُل جماعتی وفد واشنگٹن DC پہنچ گیا ہے، جہاں وہ امریکی کانگریس اور انتظامیہ کے ارکان، دانشور افراد، میڈیا اور پالیسی ساز اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کر کے اُنہیں آپریشن سِندور اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے پختہ موقف کی جانکاری دے گا۔×