ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 14, 2025 10:16 AM | Vizag-CII Summit

printer

نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن آج وشاکھاپٹنم میں بھارتی صنعتوں کی کنفڈریشن کی شراکت داری سے متعلق 30 ویں سمٹ کا افتتاح کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن آج وشاکھاپٹنم میں بھارتی صنعتوں کی کنفڈریشن کی شراکت داری سے متعلق 30 ویں سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس سمٹ میں عالمی کاروباری شراکت داریوں اور بھارت کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ صنعت اور اندرونِ ملک تجارت کے فروغ کے محکمے اور آندھراپردیش حکومت کے ساتھ  اشتراک میں CII کی جانب سے اس دو روزہ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

نائب سی-پی رادھا کرشنن اس سمٹ کا آغاز کریں گے اور کامرس کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کے آندھراپردیش پویلین کے افتتاح میں شامل ہونے اور کلیدی خطاب کرنے کا امکان ہے۔ اس سمٹ کا موضوع ہے: ترقی میں شراکت دار –  وِکست بھارت 2047 کیلئے بھارت کا نقشِ راہ۔ اس سمٹ کا مقصد ماحول کیلئے سازگار توانائی، IT، الیکٹرانکس، آٹو موبائل، خلا، دفاع اور سیاحت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ ریاستی حکومت نے وشاکھاپٹنم کو بھارت کے مشرقی ساحل کے عالمی تجارت کی ایک اہم راہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ اس سمٹ میں 100 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔

اس میں سنگاپور اور وِجے واڑہ کے درمیان براہِ راست پروازوں سمیت مختلف معاہدوں کا بھی امکان ہے، جس سے آندھراپردیش میں ترقی کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے امکانات بڑھیں گے۔