ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 29, 2025 3:10 PM

printer

یوگ کے گیارہویں بین الاقوامی دن کی تقریبات سے قبل ایک بین وزارتی کمیٹی کی میٹنگ نئی دلی میں ہوئی، جس میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوگ کے گیارہویں بین الاقوامی دن کی تقریبات سے قبل ایک بین وزارتی کمیٹی کی میٹنگ نئی دلی میں ہوئی، جس میں 2025 کے یوگ کے بین الاقوامی دن کیلئے تیاریوں اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں اہم وزارتوں، آیوش اداروں اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ اہلکاروں نے شرکت کی تاکہ تندرستی کے اس عالمی جشن کیلئے وسیع شمولیت اور بااثر رابطوں کو یقینی بنایا جاسکے، آیوش محکمے کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے اپنے خطاب میں ہر شہری تک یوگ کو لے جانے کے وزیراعظم کے نظریے کو حقیقت کی شکل دینے میں پوری سرکار کی شمولیت کی حکمت عملی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آیوش وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش Kotecha نے کہا کہ یوگ کا بین الاقوامی دن سب سے بڑی عالمی تحریکوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وزارت اہم پروگرام یوگ سنگم کے تحت اس سال وسیع تر رابطے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس کے تحت 21 جون کو ایک ساتھ یوگ کے ایک لاکھ سے زیادہ پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا اور وزیراعظم آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم سے قومی تقریب کی قیادت کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں