ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بھارت پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بھارت پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                         VC – Suparna

بھارت کا موقف بالکل واضح ہے کہ وہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا اور اس میں ملوث عناصر کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے جانکاری دی۔ بھارت نے، دہشت گردوں کے اس حملے کے بارے میں دیگر ملکوں کو بھی جانکاری فراہم کرنے کیلئے ایک بڑی سفارتی مہم شروع کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے دلّی میں ساؤتھ بلاک میں اس معاملے پر چنندہ ملکوں کے سفیروں کو حالات سے واقف کرایا۔ اِن میں جرمنی، جاپان، پولینڈ، برطانیہ اور روس کے ایلچی شامل ہیں۔ سرکار نے حملے کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خدمات بھی معطل کر دی ہیں۔ اِدھر دلّی پولیس نے، قومی راجدھانی میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر لگائی گئی Barricades کو ہٹا دیا ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بھی احتجاج اور مظاہرے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں