ہزاروں اسرائیلی روزانہ مظاہرہ کررہے ہیں اور غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے اسرائیل حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ یہ مظاہرے 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہوئی اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کو اندیشہ ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی سے یرغمالیوں کی زندگی مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
اِسی دوران غزہ کے صحت حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے میں 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تل ابیب میں ایک ریلی کے دوران مظاہرین نے اسرائیلی حکومت سے جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ حال ہی میں لوگوں کے درمیان کرائی گئی پولنگ سے پتہ چلا ہے کہ 69 فیصد اسرائیلی شہری یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے تنازعے کے خاتمے کیلئے سمجھوتے کی حمایت کرتے ہیں۔×