گجرات کے ریاستی انتخابی کمیشن نے، ریاست بھر کے 8 ہزار 326 گاؤوں میں، گرام پنچایت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشنر ڈاکٹر ایس مرلی کرشنا نے آج گاندھی نگر میں ایک پریس کانفرنس میں، یہ اعلان کیا۔ یہاں بیلٹ پیپروں کے ذریعے ووٹنگ کی جائے گی۔ سرکاری نوٹیفکیشن 2 جون 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 جون ہے۔ 10 جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امیدوار 11 جون تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔ 22 جون کو صبح سات بجے سے 6 بجے شام تک ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 25 جون کو ہوگی۔×
Site Admin | May 28, 2025 10:11 PM
گجرات کے ریاستی انتخابی کمیشن نے، ریاست بھر کے 8 ہزار 326 گاؤوں میں، گرام پنچایت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
