کیلاش مانسروور یاترا، کووڈ 19 عالمی وباء کے سبب چار سال تک معطل رہنے کے بعد 30 جون کو دوبارہ شروع ہورہی ہے۔ یاتری، اتراکھنڈ کے راستے وہاں جائیں گے۔ یاترا کا اہتمام اتراکھنڈ کی سرکار اور وزارتِ خارجہ مشترکہ طور پر کریں گی۔ Kumaon منڈل وِکاس نگم کو یاترا کے انتظام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یاتری دلّی سے سفر شروع کریں گے اور Pithora Garh ضلعے میں Lipulekh درّے کے راستے چین میں داخل ہوں گے۔ کُل 250 یاتری اِس سفر پر روانہ ہوں گے۔ یاتریوں کو 50 – 50 کے پانچ گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا گروپ 10 جولائی کو چین میں داخل ہوگا، جبکہ آخری گروپ 22 اگست کو۔
Site Admin | April 22, 2025 3:29 PM
کیلاش مانسروور یاترا چار سال معطل رہنے کے بعد اِس سال تیس جون کو پھر شروع ہوگی
