ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 8, 2025 10:03 PM

printer

کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں مہاراشٹر سونے کے 19 تمغوں سمیت 52 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں مہاراشٹر سونے کے 19 تمغوں سمیت 52 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ کرناٹک سونے کے 10، چاندی کے 15 اور کانسے کے 3 تمغوں کے ساتھ آج دوسری پوزیشن پر رہا۔ جبکہ  راجستھان تیسری پوزیشن پر ہے جس نے سونے کے 10 تمغوں سمیت 18 تمغے جیتے ہیں۔

کھیلوں کے پانچویں دن وزن کے مختلف زمروں میں Judo کے تمغوں کی بڑی تعداد کا فیصلہ ہوا۔ لڑکوں کے وزن کے مختلف زمروں میں پنجاب نے آٹھ تمغے جیتے ہیں جن میں سونے کے 2 اور چاندی کے 3 تمغے شامل ہیں۔ اسی طرح دلی نے سونے کے 2 تمغوں سمیت 4 تمغے حاصل کیے ہیں اور خواتین کے Judokas میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تیراکی میں، Bakstroke، Freestyle اور Medley زمروں میں کئی تمغوں کا فیصلہ کیا گیا۔ 38 میں سے 30 مقابلے مکمل ہو گئے ہیں، جس میں کرناٹک کو سونے کے 10 تمغوں سمیت 26 تمغے ملے ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر نے 22 جبکہ تلنگانہ نے 9 تمغے حاصل کیے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ تمغوں کی فہرست میں مختلف ٹیموں کے لیے کھیلوں کا پانچواں دن اتار چڑھاؤ والا رہا۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں