کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں کرناٹک کی ٹیم، سونے کے سات تمغوں کے ساتھ سرفہرست بن گئی ہے۔ تیراکی میں کرناٹک کی جانب سے Krish Sukumar نے لڑکوں کے 100 میٹر Breaststroke کے زمرے میں جبکہ Manvi Verma نے لڑکیوں کے 100 میٹر Breaststroke اور 50 میٹر Butterfly فائنل میں جیت حاصل کی ہے۔ کرناٹک کی جانب سے چوتھا سونے کا تمغہ Sri Charani Tumu نے جیتا، جنہوں نے اپنی ساتھی کھلاڑیوں Aditi Mulay اور مہاراشٹر کی Aditi Hegde کو ہراکر 800 میٹر Freestyle میں جیت حاصل کی ہے۔
Site Admin | May 5, 2025 9:39 PM
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں، کرناٹک چار طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے
