ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 9:35 PM

printer

کُل پارٹی پارلیمانی وفود، پاکستان کی زیر سرپرستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے عالمی لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں

بھارت عالمی پیمانے پر، پاکستان کی حمایت والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس ضمن میں کثیر پارٹی کے وفود مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت کا بھارت کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی زیر قیادت کُل پارٹی کے وفد نے کانگو کے خارجی امور کے وزیر مملکت Therese Kayikwamba Wagner سے آج ملاقات کی۔ جناب شندے نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مستحکم موقف کا اعادہ کیا۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کانگو کی حمایت اور یکجہتی کیلئے شکریہ ادا کیا۔NCP (SCP) کی سپریا سُولے کی زیر قیادت کثیر پارٹی کے ایک اور وفد نے قطر کے داخلی امور کے وزیر مملکت شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی سے ملاقات کی۔JD(U) کے رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت والے وفد نے، سیول میں جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کی قومی دفاعی کمیٹی کے چیئرپرسن Sung II – Jong سے ملاقات کی۔ وفد نے یہ کہتے ہوئے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں اُنھیں تفصیلات سے آگاہ کیا کہ اس کا مقصد بھارت میں فرقے وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنا تھا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب جھا نے کہا کہ جنوبی کوریا، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ایک رکن ہے اور اس کا ایک اہم رول ہے۔
سلوینیا میں، DMK کی رکن پارلیمنٹ کنی موزی کے زیرقیادت کُل پارٹی وفد نے قومی اسمبلی کی خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے چیئرپرسنPredrag Bakovic کے ساتھ بھارت-سلوینیا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے Miroslav Gregoric سے ملاقات کی۔ وفد نے دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت سے متعلق بھارت کے مستحکم عہد اور اس معاملے پر قومی اتفاق رائے کا پیغام دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں