کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی نے کل شام حیدرآباد کے Kachiguda ریلوے اسٹیشن پر عمارت کی خصوصیات کو نمایاں کرنے کیلئے لگائی گئی نئی لائٹنگ کا افتتاح کیا۔ Kachiguda Gothic طرز کی عمارت ہے جو 1916 میں نظام کے عہد میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس تاریخی اسٹیشن کو 785 لائٹوں سے روشن کیاگیا ہے جسے وزارت سیاحت نے دو کروڑ 23 لاکھ روپے سے نصب کیاہے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ روشنیوں میں اضافے سے یومیہ مسافروں کو اسٹیشن کی فن وراثت کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی اور شہر کے مرکزی علاقے کی Visual دلکشی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسٹیشن پر گرین اینرجی کا استعمال ہوتا ہے جو ماحولیاتی پائیداری میں معاون ہے۔ امرت بھارت ریلوے اسٹیشن اسکیم کے تحت Kachiguda اسٹیشن پر 421 کروڑ سے زیادہ روپے سے تجدیدکاری کا کام جاری ہے۔
Site Admin | June 10, 2025 9:43 AM
کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کل شام حیدرآباد کے Kachiguda ریلوے اسٹیشن پر عمارت کی خصوصیات کو نمایاں کرنے کیلئے لگائی گئی نئی لائٹنگ کا افتتاح کیا۔
