ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 6, 2025 9:40 PM

printer

کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما Friedrich Merz پارلیمنٹ کی دوسرے دور کی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے ہیں

جرمنی کے کنزرویٹو رہنما فریڈرِک مرض، ملک کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں ہوئی رائے دہی کے دوسرے راؤنڈ میں واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ اِس راؤنڈ میں 630 میں سے 325 قانون سازوں نے جناب مرض کے حق میں ووٹ دیا، جو درکار 316 کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اِس سے قبل، پہلے راؤنڈ میں محض 310 اراکین نے جناب مرض کو ووٹ دیا، جسے اُن کے وقار کو دھچکا اور عالمی جنگ کے بعد کی جرمن تاریخ کی غیر متوقع ناکامی مانا جا رہا تھا۔ CDU اور CSU کے کنزرویٹیو اتحاد اور اُس کے مرکزی- بائیں سوشل ڈیمو کریٹ اتحادیوں کے پاس 328 اراکینِ پارلیمنٹ کی خاطر خواہ اکثریت موجود ہے۔ البتہ رائے دہی کی رازداری کے عمل سے نئے انتخابی اتحاد نے انحراف کرنے والوں کی صحیح پہچان کافی مشکل ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں