بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ، BCCI نے اعلان کیا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے جاری سیزن کے باقی بچے میچوں کو فوری طور پر ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے، خاص طور پر کشمیر خطے میں سرحد کے پار سے حالیہ جارحیت کی وجہ سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
BCCI نے آج دوپہر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت میں صورتحال کا جامع جائزہ لینے کے بعد نئے شیڈیول اور معلومات کے سلسلے میں مطلع کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ IPL کی گورننگ کونسل نے Franchise کے نمائندوں سمیت کلیدی شراکت داروں کے ساتھ مکمل طور پر تبادلۂ خیال کرنے کے بعد کہا ہے۔
Site Admin | May 9, 2025 9:58 PM
کرکٹ کنٹرول بورڈ نے IPL 2025 کو ایک ہفتے کیلئے فوری طور سے معطل کئے جانے کا اعلان کیا ہے
