ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 6, 2025 9:20 PM

printer

کرکٹ میں بھارت نے ناگپور میں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

مردوں کے کرکٹ میں بھارت نے ناگپور کے وِدربھا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں تین میچ کی سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہراکر شاندار جیت حاصل کی۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت، سیریز میں ایک صفر سے سبقت لئے ہوئے ہے۔
249 رن کا جیت کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے کھیلتے ہوئے بھارت نے 38 اعشاریہ چار اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 251 رن بنا کر اپنا ہدف پورا کرلیا۔ Shubhman گِل نے سب سے زیادہ 96 گیندوں میں 87 رن بنائے۔ Shreyas Iyer نے 36 گیندوں میں 59 رن، جبکہ Axar پٹیل نے 47 گیندوں میں 52 رن اسکور کیے۔ثاقب محمود اور عادل رشید نے دو دو وکٹ لئے۔ Jacob Bethell اور Jofra Archer نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جو 47 اعشاریہ 4 اوورز میں 248 رن بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں