کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سِدّا رمیّا نے ریاستی راجدھانی میں چنّا سوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ کے واقعے کے سلسلے میں بنگلورو کے پولیس کمشنر دیانند اور کئی دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں کو معطل کر دیا ہے۔ اس واقعے میں 11 افراد کی موت ہوئی تھی۔ انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم کے نمائندوں، Event Management فرم DNA اینٹرٹینمنٹ اور کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔ غیر ارادی قتل سمیت مختلف الزامات کے تحت اِن افراد کے خلاف FIR درج کی گئی ہے۔ کابینہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یک نفری عدالتی تحقیقات کا اعلان بھی کیا۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس Michael D’Cunha اس کے سربراہ ہوں گے۔ کمیشن 30 دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔×
Site Admin | June 6, 2025 10:22 AM | BENGALURU STAMPEDE
کرناٹک سرکار نے، چنّا سوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے واقعے کے سلسلے میں بنگلورو کے پولیس کمشنر اور کئی دیگر اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
