ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی والے کُل جماعتی وفد نے کل رات واشنگٹن DC میں امریکہ کے نائب صدر JD Vance سے ملاقات کی۔

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی والے کُل جماعتی وفد نے کل رات واشنگٹن DC میں امریکہ کے نائب صدر JD Vance سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں سے لے کر تکنیکی اشتراک بڑھانے تک کئی اہم معاملات پر جامع تبادلہئ خیال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب تھرور نے، اس بات چیت کو بھارت-امریکہ کلیدی ساجھے داری کو مستحکم بنانے کیلئے تعمیری اور مفید قرار دیا۔

وفد کے ارکان نے امریکہ میں رہنے والے سرکردہ بھارت نژاد افراد سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے پختہ اور متحدہ موقف نیز آپریشن سِندور کے ذریعے بھارت کی جانب سے طے کیے گئے نئے پیمانے کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر ششی تھرور نے خارجی تعلقات سے متعلق کونسل میں سفیر Ken Juster کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور متاثرین کے درمیان کوئی برابری نہیں ہو سکتی۔

اِدھر برسلز میں BJP کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کُل جماعتی وفد نے بیلجیم کی وفاقی پارلیمنٹ کے ایوان کے صدر Peter De Roover سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب روی شنکر پرساد نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں یگانگت کا اظہار کرنے پر جناب De Roover کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں