ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 10, 2025 9:56 PM

printer

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں آخری کُل جماعتی وفد، پانچ ملکوں کا اپنا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد، آج بھارت لوٹ آیا ہے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں آخری کُل جماعتی وفد، پانچ ملکوں کا اپنا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد، آج بھارت لوٹ آیا ہے۔ اس وفد نے امریکہ، پناما، گیانا، برازیل اور کولمبیا کے اپنے دورے کے دوران ان ملکوں کی قیادت کو سبھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق بھارت کے قومی اتفاقِ رائے اور عزم مصمم سے واقف کرایا۔
نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جناب تھرور نے کہا کہ اس وفد نے اپنے دورے کے دوران کئی میٹنگیں کیں، جن میں اپنی تشویش کے تعلق سے مثبت جواب موصول ہوئے۔
آپریشن سندور کے بارے میں کولمبیا کے اس سے پہلے کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا تھا، جناب تھرور نے بتایا کہ وفد نے در حقیقت کولمبیا کے اس سے پہلے کے موقف کو بدلنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو شاید کافی غور و خوض کئے بغیر اختیار کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں