دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے مصمم ارادے کے اظہار کے طور پر سات کثیر پارٹی پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دورے میں اعلیٰ سطح کی بات چیت میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں کُل جماعتی وفد نے، جو کہ اس وقت کولمبیا کے دورے پر ہے، کولمبیا کی نائب وزیر خارجہ Rosa Yolanda اور اُن کے سینئر ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب تھرور نے کہا کہ انہوں نے حالیہ واقعات پر بھارت کے موقف کو پیش کیا اور کولمبیا کے ذریعہ پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے پر مایوسی ظاہر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولمبیا کے وزیروں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بیان واپس لے لیا گیا ہے اور بھارت کا موقف اچھی طرح سے سمجھ میں آ گیا ہے اور اس کی حمایت کی گئی ہے۔ جناب تھرور نے کہا کہ بھارت، بِرکس کے ساتھ رابطے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، کیونکہ بھارت، بِرکس کا بانی رُکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا تعلق عالمی جنوب کی ترقی سے ہے، جو کہ ترقی پذیر دنیا کے ممالک ہیں۔
S/B Shashi Tharoor-Delegation
شیوسینا کے رُکن پارلیمنٹ شری کانت ایکناتھ شنڈے کی قیادت والے ایک دیگر وفد نے Sierra-Leone کا اپنا دورہ مکمل کرلیا ہے، جبکہ ڈی ایم کے کی رُکن پارلیمنٹ Kanimozhi کی قیادت میں ایک کُل جماعتی وفد، اس وقت Latvia کے دورے پر ہے۔×