ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 9:33 AM

printer

کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت والے کُل پارٹی وفد نے، امریکہ کا اپنا دورہ مکمل کیا

کُل جماعتی پارلیمانی وفد نے پاکستان سے اُبھرنے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بھارت کے مصمم ارادے اور عزم کو آگے بڑھانے کی غرض سے سیاسی اور سفارتی قیادت کے ساتھ ساتھ امریکہ کے نائب صدر J D Vance اور نائب وزیر خارجہ Christopher Landau کے ساتھ میٹنگوں کے بعد امریکہ کا اپنا دورہ مکمل کرلیا ہے۔

کانگریس MP ششی تھرور کی قیادت میں وفد کا اب، کئی ملکوں کا دورہ اپنے آخری مرحلے میں ہے، جہاں وفد کے ارکان نے آپریشن سندور کے بارے میں کلیدی مذاکرات کاروں کو جانکاری فراہم کی۔ بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں آپریشن سندور شروع کیا تھا۔

کئی پارٹیوں پر مشتمل سات وفود کو دنیا کی 33 راجدھانیوں کا دورہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاکہ وہ دہشت گردی سے پاکستان کے رابطوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری تک رسائی حاصل کر سکے۔

وفد 3 جون کو امریکہ کی راجدھانی پہنچا تھا اور اُس نے 3 دن کے اپنے قیام کے دوران کیپٹل ہِل کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں کئی میٹنگیں کی تھیں، جس میں وفد نے امریکی حکومت کے حکام کے ساتھ ساتھ قانون سازوں کو سرحد کی اُس پار کی دہشت گردی کے بارے میں بھارت کے موقف کے بارے میں تفصیلات فراہم کی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں