ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 10:07 AM | UK-INDIA-FTA

printer

  کامرس کے وزیر پیوش گوئل نے برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے سمجھوتے کے بارے میں برطانیہ کے اپنے ہم منصب J Reynolds  کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے برطانیہ کے کاروبار اور تجارت کے وزیر Jonathan Reynolds سے دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے، FTA کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیلئے کل لندن میں ملاقات کی۔ جناب گوئل، سرمایہ کاری تعلقات اور دو طرفہ تجارت کو مستحکم کرنے کے مقصد سے دو روزہ بات چیت کیلئے لندن پہنچے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق بات چیت کو نئی شکل دی جارہی ہے اور دونوں فریق معاہدے پر آگے بڑھنے کے تئیں پُرعزم ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں