ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 4, 2025 2:32 PM

printer

ڈی آر ڈی او نے Stratospheric Airship پلیٹ فارم کی پہلی کامیاب آزمائش کی ہے

دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے، اسرو نے کل مدھیہ پردیش میں شیوپور تجرباتی مرکز سے Stratospheric Airship پلیٹ فارم کی پہلی پرواز کی کامیاب آزمائش کی۔یہ ایئرشپ قریب 17 کلو میٹر کی اونچائی تک Instrumental Payload لے کر گئی۔اسے اترپردیش کے آگرہ میں واقع ایئرئل ڈلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارے نے تیار کیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےDRDO  کو اس اولین تجرباتی پرواز کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نظام ارضیاتی مشاہدے اور فوجی اہمیت کی حامل اطلاعات، نگرانی اور چوکسی سے متعلق بھارت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیروی کامت نے بھی سسٹم کے ڈیزائن تیار کرنے اور اسے بنانے نیز آزمائش وتجربات کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں