چین کے، Harbin شہر میں آج شام موسمِ سرما کے نویں ایشیائی کھیل کود مقابلے شروع ہو رہے ہیں، جو اس ماہ کی 14 تاریخ تک جاری رہیں گے۔ کھیلوں کی انتظامیہ کمیٹی کے نائب سیکریٹری جنرل اور اعلیٰ ترجمان نے کل بتایا کہ اس سال کے کھیل کود مقابلوں میں ایشیائی ملکوں اور خطّوں کی تاریخی اعتبار سے سب سے زیادہ نمائندگی دیکھنے کو ملے گی اور افتتاحی تقریب کے دوران پورے ایشیاء کے 34 ملکوں اور خطّوں کے نمائندے اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب تقریباً 80 منٹ تک جاری رہے گی۔
بھارت میں موسم سرما کے کھیلوں کو فروغ دینے کے ایک اہم قدم کے طور پر حکومت نے موسمِ سرما کے ایشیائی کھیلوں میں بھارتی دستے کی شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت نے 88 رکنی بھارتی دستے کی شرکت کو منظوری دے دی ہے۔×