چین سے ہونے والی درآمدات پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد 104 فیصد کا جوابی محصول نافذ ہوگیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اِس بات کی تصدیق کی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کو یہ الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ امریکی سامان پر اپنا جوابی 34 فیصد ٹیکس واپس لے۔ اِسی کے بعد یہ قدم سامنے آیا ہے۔ اِدھر بھارت سے ہونے والی درآمدات پر 26 فیصد محصول کا اطلاق بھی آج سے ہوگیا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے امریکی محصولات کے اثرات کے بارے میں کہا کہ سرکار باہمی تجارتی سمجھوتے پر کام کررہی ہے جیسا کہ فروری میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان طے ہوا تھا۔
Site Admin | April 9, 2025 2:36 PM
چین پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد 104 فیصد کا جوابی محصول نافذ ہوگیا ہے۔
