امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ کے جوابی محصولات واپس نہ لینے کی صورت میں چینی اشیاء پر 50 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی کے بعد چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ وہ اسے کبھی بھی قبول نہیں کرے گی۔ وزارت نے اِسے امریکہ کے ’بلیک میل کرنے کے ہتھکنڈوں‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔ اُس نے بڑھتے ہوئے تجارتی تنازعے میں آخر تک لڑنے کا عزم کیا ہے۔ اگر یہ محصولات عائد کئے جاتے ہیں تو اِس سے چین کی کچھ درآمدات پر 104 فیصد تک ٹیکس کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کہ چین اپنا جوابی اقدام واپس نہیں لیتا،وہ امریکہ میں درآمد کی جانے والی چینی اشیاء پر اضافی 50 فیصد ٹیرف نافذ کریں گے۔×