آج چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں 10 مائونواز ہلاک ہوگئے۔ جو ہلاک ہوئے ہیں اُن میں مائونواز تنظیم کا ایک کمانڈر شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز کو Gariaband ضلعے کے مین پور علاقے میں بڑی تعداد میں مائونوازوں کی موجودگی کے بارے میں خبر ملی تھی۔ اِس کے بعد Gariaband ای-30 اور اسپیشل ٹاسک فورس نیز کوبرا بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم کو اِس علاقے میں بھیجا گیا۔ آج صبح سے Bhaludiggi کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز اور مائونوازوں کے درمیان رُک رُک کر دونوں جانب سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ ابھی تک اِس جھڑپ میں خبر ہے کہ 10 مائونواز ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں منوج عرف بھاسکر شامل ہے جو کہ ایک مائونواز کمانڈر تھا اور جس پر تقریباً ایک کروڑ روپئے کا انعام تھا۔
Site Admin | September 11, 2025 9:44 PM
چھتیس گڑھ کے گِریابند ضلعے میں ایک تصادم کے دوران 10 ماؤنواز مارے گئے ہیں