چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں حفاظتی دستوں اور ماؤنوازوں کے درمیان ہوئی ایک مڈبھیڑ میں تین ماؤنواز مارے گئے۔ CRPF کی کوبرا بٹالین، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور خصوصی ٹاسک فورس کی ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعہ Indravati جنگلاتی علاقے میں ایک نکسل مخالف مہم چلائی گئی۔ اِس مہم کے دوران آج صبح حفاظتی دستوں اور ماؤنوازوں کے درمیان ایک مڈبھیڑ ہوئی۔ حفاظتی دستوں نے مڈبھیڑ کے دوران ہلاک ہوئے تینوں ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ علاقے میں تلاشی مہم ابھی جاری ہے۔
Site Admin | April 12, 2025 2:46 PM
چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلعے میں حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں تین ماؤ نواز مارے گئے ہیں
